Posts

Showing posts from May, 2018

تقدیر بدلنی ہے تو نظام بدلو

تحریر:  بنت ارشاد امریکا میں ایک قتل ہو جائے تو پولیس کو کئی دن چین نہیں ملتا جب تک وہ قاتل کو ڈھونڈ نہیں لیتے۔ ایک یہاں کا نظام ہے جو مر جاتے ہیں پہلی کوشش یہی کی جاتی ہے کہ اس کے قتل کا مدعا اس کے کسی اپنے پہ ہی ڈال دیا جائے تاکہ زیادہ تفتیش کی زحمت نا کرنی پڑے۔ بالفرض کوئی انصاف کروانا بھی چاہے تو سب سے پہلے اپنا بینک بیلنس دیکھ لے کہ انصاف مفت تھوڑا ہی ملتا ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں پھر بھی کسی ضعیف ریٹائرڈ افسر کو دفتروں کے دھکے کھائے اور رشوت دیئے بنا پینشن اور گریجویٹی جاری نہیں کی جاتی۔ لوگ کیا کریں عرش والے کے بنائے ہوئے جہنم سے بچیں یا فرش والوں کے بنائے ہوئے جہنم کو بھگتیں اور ایک جہنم تو پیٹ کی آگ بھی ہے نا جس کو بجھانے کے لیے حرام بھی حلال کر دیا گیا ہے۔ وہ تو 70مائوں سے زیادہ چاہنے والا رب ہے جو بھوک کی شدت میں حرام بھی حلال کر دیتا ہے، ورنہ دنیا تو حلال بھی چھیننے کے درپے ہے۔ اپنے اردگرد دیکھوں تو یوں لگتا ہے جیسے ہر طرف قیامت کا سماں ہے یوں لگتا ہے جیسے کوئی ابھی گولیوں سے چھلنی کر دے گا اتنا غیر محفوظ تو میرا ملک کبھ...

بجلی کا بحران اور حل

تحریر:  عنایت کابلگرامی رمضان المبارک قریب آتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانہ پانچ گھنٹوں سے بڑا کر دس سے پندرہ گھنٹے تک کردیا گیا ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اس کے علاوہ ہے۔ ملک کے بیشتر علاقے ان دنو ں شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں۔ نواب شاہ میں گزشتہ روز گرمی کا پارہ 52سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا ، جو ایک عالمی ریکارڈہے ، جبکہ کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لو لگنے سے دو افراد کے ہلاکت کی اطلاع ہیں۔ ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ اور دوسری طرف بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔ آج سے دو سال قبل جب کراچی میں اچانک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کراچی الیکٹرک کا بوسیدہ سسٹم زمین بوس ہوگیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں دو ہزار سے زائدشہری گرمی لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے تھے، وہ مہینہ بھی رمضان المبارک کا ہی تھا ۔ اس سال رمضان کے قریب آتے ہی گرمی میں اضافہ اپر سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے کراچی کی عوام کو خوف...